97

*اٹھارہ ہزاری(جاوید اعوان سے)اسسٹنٹ کمشنر میاں ثناء اللہ ہنجرہ کا میڈیا رپورٹ پر فوری ایکشن*

*اٹھارہ ہزاری(جاوید اعوان سے)اسسٹنٹ کمشنر میاں ثناء اللہ ہنجرہ کا میڈیا رپورٹ پر فوری ایکشن*
میڈیا پر گندے پانی کی نکاسی کے حوالے سے خبر شائع ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اٹھارہ ہزاری، میاں ثناء اللہ ہنجرہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متحرک ہو گئے۔ انہوں نے میونسپل کمیٹی کے عملے کو ہنگامی بنیادوں پر گندا پانی نکالنے کا حکم جاری کیا، جس پر فوری عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میڈیا اور سوشل میڈیا پر اٹھارہ ہزاری کے مختلف علاقوں میں گندے پانی کے جمع ہونے اور شہریوں کو درپیش مشکلات کے حوالے سے خبریں سامنے آئی تھیں۔ عوامی شکایات اور میڈیا رپورٹس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر میاں ثناء اللہ ہنجرہ نے میونسپل کمیٹی کو سختی سے ہدایت کی کہ شہر سے گندے پانی کا خاتمہ فی الفور یقینی بنایا جائے۔احکامات ملتے ہی میونسپل کمیٹی کی ٹیمیں بھاری مشینری اور گندہ پانی نکالنے والی گاڑیوں (سکرز) کے ساتھ متاثرہ مقامات پر پہنچ گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں نکاسی آب کا کام شروع کر دیا گیا ہے تاکہ تعفن اور بیماریوں کے خدشے کو ختم کیا جا سکے۔
انتظامیہ کی جانب سے اس تیز رفتار کارروائی پر اٹھارہ ہزاری کے عوامی، سماجی اور تجارتی حلقوں نے گہرے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ میاں ثناء اللہ ہنجرہ نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل میں دلچسپی لی ہے۔ شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا ھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں