*جھنگ(جاوید اعوان سے)صحافی جاوید اعوان کی ایکس ای این ہائی وے انجینئر اظہر حنیف سے ملاقات، ٹوبہ روڈ کی تعمیر پر شکریہ ادا کیا.سیٹلائٹ ٹاؤن (ظل حسنین روڈ) کی مرمت کے لیے درخواست، ایگزیکٹو انجینئر کی جلد کام شروع کروانے کی یقین دہانی*
ضلعی صدر پاک میڈیا کونسل پاکستان اور صحافی محمد جاوید اعوان نے ایگزیکٹو انجینئر (XEN) ہائی وے ڈیپارٹمنٹ انجینئر محمد اظہر حنیف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور سڑکوں کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ٹوبہ روڈ کی تعمیر پر خراجِ تحسین۔اس موقع پر محمد جاوید اعوان نے ٹوبہ روڈ (ریلوے پھاٹک تا علی احمد خان ہسپتال) کی مرمت اور تعمیر کا کام شروع کروانے پر ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو سراہا اور انجینئر محمد اظہر حنیف کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سڑک کی تعمیر سے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا ہے اور ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی۔
ظل حسنین روڈ کی مرمت کا مطالبہ
ملاقات کے دوران جاوید اعوان نے عوامی مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئےسیٹلائٹ ٹاؤن میں ریاض چوک تا شیرا چوک (ظل حسنین روڈ) کی خستہ حالی کا معاملہ بھی اٹھایا اور اس کی فوری مرمت کی درخواست کی۔
ایکس ای این ہائی وے کا مثبت ردعمل
ایگزیکٹو انجینئر محمد اظہر حنیف نے صحافی جاوید اعوان کی درخواست کو خوش دلی سے قبول کیا اور یقین دہانی کروائی کہ ظل حسنین روڈ کی مرمت کا کام بھی جلد ترجیحی بنیادوں پر شروع کروا دیا جائے گا۔انجینئر محمد اظہر حنیف ایک پروفیشنل اور ملنسار شخصیت کے مالک ہیں۔ وہ جھنگ میں زیر تعمیر تمام سڑکوں کی معیار اور رفتار پر خود کڑی نظر رکھتے ہیں تاکہ عوامی بجٹ کا درست استعمال یقینی بنایا جا سکے۔
70










