*جھنگ(جاوید اعوان سے)گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی جھنگ اور ریسکیو 1122 کے درمیان ایم او یو معاہدہ پر دستخط*
پنجاب حکومت کے تحت کام کرنے والے ادارے *ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (TEVTA)* کے ماتحت *گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی (GCT) جھنگ* اور *پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ڈسٹرکٹ جھنگ* کے درمیان *انٹرن شپ فیسلیٹیشن کولیبوریشن معاہدہ (MoU)* پر باقاعدہ دستخط ہو گئے۔
اس معاہدے کا بنیادی مقصد فنی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو عملی میدان سے جوڑنا اور انہیں آن جاب ٹریننگ (OJT) کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔ معاہدے کے تحت *GCT جھنگ* کے *الیکٹریکل، مکینیکل، اور کمپیوٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی (CIT)* کے دوسرے سال کے طلبہ کو *ریسکیو 1122 جھنگ* میں *چار ہفتے پر مشتمل انٹرن شپ پروگرام* فراہم کیا جائے گا، جو موسمِ گرما کی تعطیلات کے دوران *سال 2026، 2027 اور 2028* میں منعقد ہوں گے۔
معاہدے پر دستخط کی تقریب میں *ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جھنگ سلطان محمود* اور *ڈائریکٹر TEVTA جھنگ محمد حیدر زیدی* نے شرکت کی۔ دونوں اداروں کے سربراہان نے اس اشتراک کو طلبہ کی فنی تربیت، پیشہ ورانہ ترقی، اور عملی تجربے کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔
اس شراکت داری سے نہ صرف نوجوانوں کی فنی صلاحیتیں نکھریں گی بلکہ تعلیمی اداروں اور ایمرجنسی سروسز کے درمیان مؤثر ربط و ہم آہنگی کو بھی فروغ حاصل ہوگا، جو ایک *محفوظ اور خود کفیل پنجاب* کی جانب عملی قدم ہے۔
*رپورٹ:*
*محمد زبیر*
*ڈسٹرکٹ میڈیا کوآرڈینیٹر*
*ریسکیو 1122 جھنگ*










