*جھنگ(جاوید اعوان سے) ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت انسداد سموگ و پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالہ سے جائزہ اجلاس منعقد ھوا*
*جس میں دیگر متعلقہ ضلعی افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر انسداد سموگ و پرائس مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کارکردگی بارے دریافت کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صارفین کو سستی اور معیاری اشیاءکی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی روزانہ کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔ لہٰذا افسران پرائس کنٹرول میکنیزم کے تحت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات کریں۔ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کیں کہ وہ مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے ضمن میں روزانہ کی بنیاد پرکارروائیاں جاری رکھیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے بیوٹیفکیشن اسکیموں کے حوالے سے کام کی پیشرفت پر بریفنگ لی۔ انہوںنے تمام افسران کو ہدایات جاری کیں کہ عوامی فلاحی منصوبوں پر تیزی اور شفافیت کے ساتھ عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔اس ضمن میں کسی قسم کی سستی اور غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی*۔
87











