118

*جھنگ(جاوید اعوان سے)اساتذہ کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے اہم مشاورتی ملاقات*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)اساتذہ کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے اہم مشاورتی ملاقات*
*جھنگ کے مقامی صحافی محمد جاوید اعوان نے پنجاب ٹیچرز یونین اور انگلش ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ضلعی عہدیداران سے ایک اہم ملاقات کی*، *جس میں اساتذہ کو درپیش مسائل اور تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔​اس نشست میں تعلیمی برادری کی درج ذیل اھم شخصیات نے شرکت کی*:
*​محمد ایوب شیخانہ ضلعی صدر، پنجاب ٹیچرز یونین (کاظمی گروپ) جھنگ*۔
*​قمر سہیل انجم: ضلعی صدر، انگلش ٹیچرز ایسوسی ایشن جھنگ*۔
*​عبدالقیوم: فنانس سیکرٹری، انگلش ٹیچرز ایسوسی ایشن جھنگ*۔
*​ملاقات کے دوران دوستانہ ماحول میں مختلف پیشہ ورانہ امور پر “گپ شپ” ہوئی، جس کے بعد اساتذہ کی بہتری کے لیے درج ذیل پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا*
*​سروس سٹرکچر اور ترقی: اساتذہ کی ترقی (Promotions) کے عمل کو تیز کرنے اور ان کے سروس سٹرکچر میں موجود رکاوٹوں کو دور کرنے پر زور دیا گیا*
​ *ضلعی سطح پر اساتذہ کو درپیش انتظامی مشکلات اور ان کے فوری حل کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا*
*شرکاء نے اساتذہ کے حقوق کے تحفظ اور تعلیمی معیار کی بلندی کے لیے ایک جامع لائحہ عمل (Plan of Action) تشکیل دیا، تاکہ آنے والے وقت میں اساتذہ کی آواز کو مؤثر انداز میں اعلیٰ حکام تک پہنچایا جا سکے*۔
*​اس موقع پر محمد ایوب شیخانہ اور قمر سہیل انجم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کسی بھی معاشرے کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کی فلاح و بہبود کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے* *جائیں گے اور یونین پلیٹ فارم سے اساتذہ کے وقار کی بحالی کی جدوجہد جاری رہے گی*۔
*​آخر میں صحافی محمد جاوید اعوان نے اساتذہ کے مثبت کردار کو سراہا اور ان کے مسائل کو میڈیا کے ذریعے اجاگر کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں