22

جھنگ(محمد جاوید اعوان)جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر و صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ وضلعی رہنماؤں قاری محمد طارق، سید مصدوق حسین شاہ، مولانا ریاض لغاری، خالد مصطفیٰ ترک ، قاری محمد اسلم، عبدالرحمن عزیز، قاری اقبال حیدری ، قاری محمد طاہر، نصر اللہ ڈھڈی ، مولانا نورالدین، مولانا موسیٰ کلیم ، پروفیسر محمد اقبال و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں پی ٹی آئی کی قیادت پر گذشتہ روز قاتلانہ حملہ کی پرزور مذمت کی ہے۔

جھنگ(محمد جاوید اعوان)جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر و صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ وضلعی رہنماؤں قاری محمد طارق، سید مصدوق حسین شاہ، مولانا ریاض لغاری، خالد مصطفیٰ ترک ، قاری محمد اسلم، عبدالرحمن عزیز، قاری اقبال حیدری ، قاری محمد طاہر، نصر اللہ ڈھڈی ، مولانا نورالدین، مولانا موسیٰ کلیم ، پروفیسر محمد اقبال و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں پی ٹی آئی کی قیادت پر گذشتہ روز قاتلانہ حملہ کی پرزور مذمت کی ہے۔ سیاست میں تشدد کا عنصر زہر قاتل ہوتا ہے۔ اس واقعہ کی جامع تحقیقات انتہائی ضروری ہے ۔ یہ واقعہ پنجاب حکومت کی طرف سے سیکورٹی لیپس کا شاخسانہ ہے اور امن و امان کے حوالہ سے پنجاب حکومت کی کارکردگی پرایک بڑا سوالیہ نشان ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالہو وقوعہ کے فوراً بعد پی ٹی آئی کی قیادت کی طرف سے وزیر اعظم شہباز شریف ، وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ اور ایک سیکورٹی ایجنسی کے افسر پر الزام لگانا بھی قابل مذمت بات ہے ۔ جمعیت علماء اسلام سیاست میں رواداری ،تحمل اور بصیرت کی قائل ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں