37

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی ہدایت پر “خدمت آپکی دہلیز پر” مہم کے دوسرے مرحلہ پر کام تیزی رفتاری سے جاری ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی ہدایت پر “خدمت آپکی دہلیز پر” مہم کے دوسرے مرحلہ پر کام تیزی رفتاری سے جاری ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
اس ضمن میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں مونسپل کارپوریشن کا عملہ مصروف عمل ہے ، حکومت پنجاب کی ہدایت پر روڈز، گلیوں، گزرگاہوں اور بازاروں میں تجاوزات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کےلئے ہمہ وقت متحرک ہیں ۔اس حوالہ سے تمام متعلقہ افسران نگرانی کے امور انجام دے رہے ہیںجبکہ بلدیہ عملہ کی حاضری کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے،انہوںنے کہا کہ تجاوزات کے خاتمہ سے عوام کی آمدو رفت میں مزید بہتری آئیگی ۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ، لہٰذاتاجر برادری شہر کی مارکیٹوں سے اپنے طور پر تجاوزات ختم کرکے ذمہ دار شہری ہونے کا ثپوت دیں تاکہ خریداری کیلئے آنے والوں کی مشکلات دور ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں