99

ڈسٹرکٹ کرم (حسین بنگش)کرم پولیس کی منشیات کے خلاف بڑی کارروائی۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

ڈسٹرکٹ کرم (حسین بنگش)کرم پولیس کی منشیات کے خلاف بڑی کارروائی۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم جناب طاہر اقبال کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ آج کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات سمگل کی جائے گی۔ اس اطلاع پر ایس ایچ او نواز خان لائن آفیسر عبید الرحمن ریڈر ٹو ڈی ایس پی اکرام خان بمعہ دیگر نفری پولیس نے مین صدہ ڈوگر روڈ بمقام بدامہ چوک ناکہ بندی کی گئی تو اس دوران جانب صدہ ایک موٹر کار نمبر B.5441 برنگے سفید جو ڈرائیور امین اللہ ولد سید مت شاہ چلا رہا تھا آکر بعرض تلاشی کھڑا کیا گیا۔ موٹر مذکورہ کی تلاشی لی گئی تلاشی کے دوران موٹر مذکورہ کی خفیہ خانوں سے چالیس پیکٹس چرس جو برنگ زرد سلوشن ٹیپ میں لیپٹی ہوئی تھی برآمد ہوکر وزن کرنے پر 50 ہزار گرام نکلی دریافت پر ملزم نے اپنا نام امین اللہ ولد سید مت شاہ قوم غربینہ سکنہ سنٹرل کرم بتلایا چرس بمعہ موٹر کار بروئے فرد قبضہ پولیس ہوکر ملزم مذکورہ کے خلاف منشیات ایکٹ ( 9DCNSA) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ملزم کو تھانہ سنٹرل کرم منتقل کر کے تفتیش کے لیے KBI سٹاپ کو حوالہ کیا گیا ملزم سے مزید تفتیش جاری۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں