45

جھنگ(محمد جاوید اعوان) جھنگ کوڈویژن بنوانے کا یہ بہترین وقت ہے جس کو سیاستدان اپنے مفادات اور ناقص حکمت عملی کی وجہ سے ضائع کر رہے ہیں مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ(محمد جاوید اعوان) جھنگ کوڈویژن بنوانے کا یہ بہترین وقت ہے جس کو سیاستدان اپنے مفادات اور ناقص حکمت عملی کی وجہ سے ضائع کر رہے ہیں مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
۔ان خیالات کا اظہار بانی جھنگ ڈویژن بناو تحریک ڈاکٹر شیر بہادر نول نے ایوب چوک میں رکشہ ڈرائیورز پر ٹھیکہ دار کی طرف سے بھتہ مانگنے کے خلاف احتجاجی ریلی کے موقع پر کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ٹھیکیدار غریب رکشہ مزدور کیلیے درد سر بنا ہوا ہے جسکی فوری روک تھام ضروری ہے۔جھنگ کے سیاستدانوں نے اپنے ذاتی مفادات کے حصول کیلئے جھنگ کو کھڈے لائن لگا دیا ہے۔ 2018 کے الیکشن میں سیاسستدانوں نے جھنگ کو ڈویژن بنوانے کا نعرہ بلند کیا اب اپنے وعدے سے مکر گئے ہیں۔ جھنگ کی عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے ضلع جھنگ ایک تاریخی ضلع ہے جس سے ملتان سے لاہور تک کئی نئے اضلاع بنے اور ڈویژن لیکن جھنگ کو ہمیشہ ہر حکومت نظر انداز کر دیتی ہے۔ جھنگ کو ڈویژن بنوانے کیلیے موجودہ وقت بہت اہم ہے نئی تحصیلوں، اضلاع اور ڈویژن بنانے کیلیے حکومت پنجاب نے کمیٹی بنا دی ہے اگر ہمارے سیاستدان جھنگ کو ڈویژن بنوانے کیلیے عملی طور پر اقدامات نہیں اٹھاتے تو جھنگ ڈویژن بناو تحریک کے زیر اہتمام آئندہ ہفتہ سے تحصیل جھنگ، تحصیل 18 ہزاری، تحصیل احمد پور سیال، تحصیل شورکوٹ میں پبلک مقامات اور سیاستدانوں کے گھروں کے سامنے علامتی احتجاج کئے جائیں گے۔مطالبات نہ مانے گئے تو عید کے بعد صوبائی اسمبلی لاہور کے سامنے جھنگ کے باسی اپنے حقوق کے حصول کیلئے دھرنا دیں گے۔جھنگ کو ڈویژن بنوانے کی اس مہم میں جھنگ کے تمام مکاتب فکر کے رہنماوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے لیے جھنگ ڈویژن ایکشن کمیٹی کام کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں