41

جھنگ (محمد جاوید اعوان)فیصل آباد روڈ چک نمبر 265 کے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول میں سرکاری لکڑی چوری کرنے والے افراد کو اہل علاقہ نے موقع پر پکڑ لیا۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ (محمد جاوید اعوان)فیصل آباد روڈ چک نمبر 265 کے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول میں سرکاری لکڑی چوری کرنے والے افراد کو اہل علاقہ نے موقع پر پکڑ لیا۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
لکڑی کو چند دن پہلے سکول انتظامیہ کی ملی بھگت سے کاٹا گیا تھا اہل علاقہ کا سکول انتظامیہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ۔واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ فیصل آباد روڈ پر چک نمبر 265کے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول عملہ کی ساز باز سے چند روز پہلے بڑے بڑے درخت کاٹ کر ان کی لکڑی کسی کو دینے کا پروگوام بنایا گیا تھا جب ایک ٹریکٹر ٹرالی لکڑی کو لوڈ کر کے سکول سے نکلی تو اہل علاقہ نے ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کو پکڑ لیا اور پوچھا کہ یہ لکڑی کس کے کہنے سے لے کر جا رہے ہوتو وہ کو ئی جواب نا دے سکا۔اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع کر دی جس پر پولیس نے کاروائی کر تے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔اہل علاقہ کے ایک افراد نے اپنا نام ظاہر نا کرنے کی شرط پر بتایا کہ سکول کی لکڑی عملہ کی ساز باز سے فروخت کی جاتی ہے سرکاری لکڑی فروخت کرنے کے لیے سکول کمیٹی ہوتی ہے اخبار اشتہار دیا جاتا ہے لیکن اس سکول میں ایسی کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔اہل علاقہ نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ سکول انتظامیہ سمیت تمام ملزمان کے خلاف سرکاری لکڑی خود برد کرنے اور خزانہ کو نقصات پہنچانے پر سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں