53

فیصل آباد (نمائندہ سٹی ون نیوز)آر پی او فیصل رانا نے کم سن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے،بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل اور تیزاب پھینکنے جانے کی وارداتوں کا نوٹس لے لیا. مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

فیصل آباد (نمائندہ سٹی ون نیوز)آر پی او فیصل رانا نے کم سن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے،بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل اور تیزاب پھینکنے جانے کی وارداتوں کا نوٹس لے لیا. مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
،آر پی او کے مسلسل فالو اپ کی وجہ سے کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کا ملزم گرفتار،تیزاب گردی کی واردات ٹریس ،قتل سمیت دیگر وارداتوں کے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری ، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویزن اور آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایات کے تحت ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے 24/7پولیسنگ جاری رکھی ،آر پی او نے تھانہ صدر علی پور کے علاقہ میں کم سن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کی سنگین واردات کو سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کی ،ڈی پی او حسن اقبال نے آر پی او فیصل رانا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 7 سالہ بچی کو ملزم صدیق نے زیادتی کا نشانہ بنایا ،آر پی او فیصل رانا کے مسلسل فالواپ لینے کی وجہ سے پولیس نے ملزم سفاک ملزم صدیق کو گرفتار کر لیا ،آر پی او فیصل رانا نے تھانہ دراہمہ کے علاقہ میں 17 سالہ لڑکی کے قتل کی واردات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او عمر سعید ملک سے رپورٹ طلب کر لی ،ڈی پی او نے بتایا کہ ملزم بھائی محمد علی نے اپنی بہن شائستہ کو قتل کیا ،آر پی او فیصل رانا نے 48 گھنٹوں میں ملزم کی گرفتاری کے احکامات دئیے ،آر پی او فیصل رانا نے ضلع لیہ کے چوک اعظم۔شہر میں میاں بیوی پر تیزاب پھینکنے جانے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی،ڈی پی اولیہ علی رضا نے آر پی او کو بریفنگ دیتے ہوئے وقوعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا، آر پی او فیصل رانا کے مسلسل فالو اپ لئے جانے کی وجہ سے پولیس نے واردات ٹریس کر لی،ڈی پی او علی رضا نے آر پی او کو بتایا کہ اگلے 48 گھنٹوں میں ملزم گرفتار کر۔لیا جائے گا ،آر پی او نے ان واقعات کے حوالے سے ڈی جی خان۔لیہ اور مظفر گڑھ کے ڈی پی اوز کو روزانہ کی بنیاد پر پراگرس دینے کی ہدایت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں