46

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈی پی اوجھنگ سرفراز خان ورک کی ہدایت پر ایڈیشنل ایس پی فاروق ہندل نے تھانہ وریام والا میں کھلی کچہری لگا کر عوام کے مسائل سنے، مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈی پی اوجھنگ سرفراز خان ورک کی ہدایت پر ایڈیشنل ایس پی فاروق ہندل نے تھانہ وریام والا میں کھلی کچہری لگا کر عوام کے مسائل سنے، مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
جس کا مقصد عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے ،عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کو ختم کرنا ہے۔ انہوں نے عوام سے درخواستیں موصو ل کیں اور موقع پر ہی حل کیا جسے عوام نے بے حد سراہا اور مقدمات درج کرنے کے فوری احاکامات جاری کیے ،انہوں نے علاقہ کے نمبرداروں اورچوکیداروں سے بھی ملاقات کی اور کہا کہ نمبردار اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے نمبردار اپنے اپنے علاقوں میں ٹھیکری پہرا لگائیں اور لائسنسی اسلحہ کے ساتھ پہرادلوائیں کھلی کچہری کے بعد چوری شدہ 8 موٹر سائیکلز، نقدی رقم 514000 روپے، 5 عدد موبائل فون،ایک عدد رائفل،2 عدد 30 بور پسٹل جو کہ ایس ایچ او تھانہ وریام نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایک خطرناک بین الاضلاعی چار رکنی ڈکیت گینگ کے ملزمان علی حسن سکنہ چکنمبر406 ‘مدثر علی سکنہ نوانی بستی‘ محمد فیصل سکنہ احمد پور سیال سے برآمد کیے تھے اور نقدی رقم اور موٹر سائیکلز مالکان کے حوالے کر دیے، ایڈیشنل ایس پی فاروق ہندل اور عوام نے ایس ایچ او تھانہ وریام والا امجد حسین بھریڑی اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ۔
ایڈیشنل ایس پی جھنگ فاروق ہندل کی تھانہ وریام میں کھلی کچہری اور پریس کانفرنس کے بعد شورکوٹ کے سینئیر صحافی روزنامہ جنگ و جیو نیوز کے رپورٹر ڈپلومیٹک پاسپورٹ ہولڈر رائے ایاز اکبر نے فاروق ہندل کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پرانی یادوں کو تازہ کیا اس موقع پر ڈی ایس پی شورکوٹ غضنفر عباس ، ایس ایچ او تھانہ وریام امجد حسین بھریڑی بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں