49

*جھنگ* ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ماہ جون میں مختلف ایمرجنسیز میں زخمی ھونے والے 2487 افراد کو ریسکیو سروس فراہم کی۔ *ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسنین*

*جھنگ* ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ماہ جون میں مختلف ایمرجنسیز میں زخمی ھونے والے 2487 افراد کو ریسکیو سروس فراہم کی۔
*ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسنین*
جھنگ (محمد جاوید اعوان) جھنگ ریسکیو 1122 نے اپنی ماھانہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی اس حوالے سے ریسکیو 1122 سنٹرل اسٹیشن جھنگ میں ایک اجلاس ھوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسنین نے کی ماھانہ اجلاس میں ماہ جون میں ھونے والی ایمرجنسیز اور ریسکیو کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں شورکوٹ ریسکیو 1122 کے آفیسران نے بھی شرکت کی۔ کنٹرول روم انچارج طاہر عباس نے بریفنگ دیتے ھوئے ماہ جون کی ریسکیو کی کے بارے بتایا کہ ریسکیو 1122 کنٹرول روم میں پورے ماہ میں 21973 فونز کالز موصول ھوئیں جن میں 2418 ایمرجنسٹ کالز، 12331 غیر متعلقہ کالز، اور 6857 انفارمیشن کالز اور 367 رونگ کالز تھیںریسکیو 1122 نے جن 2418 ایمرجنسی کی کالز پر رسپانس دیا ان میں 476 روڈ ٹریفک حادثات، 1570 میڈیکل کی ایمرجنسیز، آگ لگنے کے 16 واقعات، کرائم ایمرجنسیز 91، ڈوبنے کا ایک واقعہ، بلڈنگ گرنے کی دو ایمرجنسیز اور 262 مختلف ایمرجنسیز پیش آئیں۔
ریسکیو 1122 نے جن 2487 ایمرجنسیز میں رسپانس کیا ان میں 617 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا جبکہ 1804افراد کو فرسٹ ایڈ کے بعد مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا اور 66 افراد مختلف ایمرجنسیز میں جان کی بازی ھار گئے۔
ریسکیو 1122 کا ایوریج رسپانس کال پر ڈے 80.60% رھا، ایوریج رسپانس ٹائم % 6.66رھا جبکہ فائر ایمرجنسیز کا ایوریٹ رسپانس ٹائم % 6.00 رہا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کرونا وباء کے دوران ہر ایمرجنسی میں اپنی سیفٹی اور ماسک کو لازماً قرار دیا اور ریسکیو 1122 نے پری فلڈ موک ایکسرسائز ہیڈ تریموں کے مقام پر کی جن میں مختلف اداروں نے اسٹال لگائے اور ریسکیو کے جوانوں نے فرضی مشقیں بھی کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں