45

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا کہ کورونا وائرس وباءکے پھیلاؤ کے سدبا ب اور مکمل خاتمہ کیلئے ہر شہری اس وباءسے بچاو کی مفت ویکسی نیشن کی سہولت سے فائدہ اٹھا ئیں اور اپنے نزدیکی ویکسی نیشن سنٹر سے اپنی اورفیملی کی ویکسی نیشن یقینی بنائیں، مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کاٹارگٹ ترجیح بنیادوں پر پورا کیا جا رہا ہے ، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم جلد سے جلد کورونا ویکسی نیشن کروا کر اپنے آپ کو کورونا سے محفوظ بنائیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے آفس میں کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے جائزہ لینے کے دوران کیا۔اس موقع پر محکمہ صحت کے ترجمان نے کورونا ویکسی نیشن کے حوالہ سے پراگرس بارے بریفنگ دی اور بتایا کہ کورونا وباءکے سدباب کیلئے ضلع بھر میں شہریوں کی مفت ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے، اب تک ضلع بھر میںکورونا سے بچاﺅ کےلئے مجموعی طور پر116563افراد کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے جن میں مجموعی طور پر7172ہیلتھ کیئر ورکزاور 109391 شہری شامل ہیں ۔ضلع بھر میں کورونا وباءکے باعث 23افرادجان کی بازی ہار چکے ہیں ،ضلع میں کورونا وباءکے مثبت کیسزکے افراد کی تعداد04 ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں