39

جھنگ(محمد جاوید اعوان)صوبائی وزیر سپورٹس رائے تیمور خان بھٹی نے ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کے ہمراہ چناب پارک میں پودا لگایا مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ(محمد جاوید اعوان)صوبائی وزیر سپورٹس رائے تیمور خان بھٹی نے ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کے ہمراہ چناب پارک میں پودا لگایا مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
۔اس موقع پر صوبائی وزیر سپورٹس رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت نے آلودگی پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں اورکلین اینڈ گرین پاکستان اور بلین ٹری سونامی پروگرام سے پاکستان میں آلودگی پر قابوپانے میں مدد مل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے شجرکاری مہم کو ایک تحریک بنایا ہے۔ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے جنگلات کی بقا اور اس کی حفاظت ناگزیر ہے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ سرسبز و شاداب اور گھنے درخت خوبصورتی کا ایسا روپ ہیں جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔شجر کاری مہم کا مقصد عوام میں موسمی اثرات اور اس سے پیدا ہونے والی تبدیلیوں سے ماحول کے تحفظ کیلئے شعور بیدار کرنا ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ماحول کا تحفظ وقت کا اہم تقاضا ہے، ماحولیاتی آلودگی پاکستان سمیت دنیا بھر کے لئے ایک چیلنج ہے لیکن چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہوئے ہم نے اپنی نسلوں کو آلودگی سے پاک صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے باعث انسانی صحت اور قدرتی ماحول بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ ہمیں نئی نسلوں کیلئے صاف ستھرا،سر سبزوشاداب اور قدرتی ماحول یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے تاکہ مستقبل میں ماحول کوآلودگی سے پا ک بنایا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ شہر کی خوبصورتی کو نمایاں کرنے کےلئے پارکوں وگرین بیلٹس کی تزئین وآرائش کے حوالے سے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ مزیدبرآں صوبائی وزیر سپورٹس رائے تیمور خان بھٹی نے ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کے ہمراہ جھنگ جم خانہ کلب کا بھی دورہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں