48

جراٸم کے خاتمے کیلیۓ پولیس ہر دم تیار ایس ایچ او تھانہ کوتوالی نواز خان بلوچ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جراٸم کے خاتمے کیلیۓ پولیس ہر دم تیار ایس ایچ او تھانہ کوتوالی نواز خان بلوچ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
جھنگ (بیورو رپورٹ) جراٸم کے خاتمے اور قانون کی بالادستی کے لیے پولیس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ان خیالات کا اظہار تھانہ کوتوالی کے ایس ایچ او نواز خان بلوچ نے میڈیا نماٸندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوۓ کیا ان کا کہنا تھا کہ پولیس معاشرے کو بگاڑنے اقدار کو پامال کرنے انسان کے وجود آذادی نجی زندگی مال و جان کو چیلنج کرنے اور اجتماعی زندگی کو حفظ و امان سے محروم کرنے والے عناصر سے نبرد آزما رہتی ہے آٸین و قانون کی بالادستی قاٸم کرنے اور معاشرے سےجراٸم کے خاتمے کے لیے پولیس فورس کے جوانوں نے جان کی قربانیاں دی ہیں جو ناقابل فراموش ہیں وقت کے تقاضوں کے مطابق پولیس کو مناسب وساٸل کی فراہمی میرٹ کی بالادستی قاٸم کرنے کے لیے پولیس کو با اختیار بنانے تربیت کی مناسبت سہولتیں پوسٹنگ اور تبادلہ جات میں اشرافیہ اور برسر اقتدار طبقات سے وہ آذادی حاصل نہیں ہو سکی جو ایک جمہوری معاشرے کا طرہ امتیاز سمجھی جاتی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور دیگر جراٸم پیشہ افراد کے خلاف بلاتفریق کارواٸیاں جاری رہیں گی عوام کے مال و جان کا تحفظ یقینی بنانا اولین ترجیح ہے پولیس عوام کی جان و مال کے لیے ہمہ وقت تیار ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں