39

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر فیاض احمدموہل نے کہاہے کہ ضلع بھر میں ڈینگی مچھر کے تدارک اور اس سے بچاﺅ کے حوالہ سے بھرپور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر فیاض احمدموہل نے کہاہے کہ ضلع بھر میں ڈینگی مچھر کے تدارک اور اس سے بچاﺅ کے حوالہ سے بھرپور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
اس ضمن میں محکمہ صحت کے علاوہ تمام متعلقہ محکموں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ موثر کوآرڈ نیشن کے ذریعے ڈینگی کے خاتمہ کے لیے سنجیدہ کوششیں کریں۔مون سون موسم کے دوران تما م ان ڈور اور آﺅٹ ڈور سرویلنس ٹیمیں متحرک رہیں۔ڈینگی کی افزائش سے متعلق ٹھوس منصوبہ کی بدولت ہی ڈینگی کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرانسداد ڈینگی کے حوالہ سے جاری مہم کی کارکردگی اورمحکمانہ سروسز کا جائزہ بھی لیاگیا۔ڈپٹی کمشنر فیاض احمدموہل نے کہاکہ انسداد ڈینگی کے خاتمہ کے حوالہ سے تمام محکمے موثر حکمت عملی اور ٹیم ورک کے تحت مشن کو جاری رکھیں ، غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوںنے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم کی بھرپور آگاہی کے سلسلہ میں اہم مقامات پر معلوماتی بینرز آویزاں کرنے سمیت تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں بھی اس حوالہ سے خصوصی لیکچرز کا اہتمام کیا جائے۔ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ڈینگی کی افزائش کے تمام ممکنہ مقامات کی باقاعدگی سے انڈور اور آو¿ٹ ڈور سرویلنس جاری رکھی جائے قبرستانوں،پارکوں،پانی کے تالابوں گھروں کی چھتوں، گملوں،سروس اسٹیشنز، پرانے ٹائروں اور تمام ممکنہ ہاٹ سپاٹ جہاں ڈینگی مچھر کی افزائش ممکن ہو ایسے تمام جگہوں کو فوری صاف کریں تا کہ پانی کے جمع ہونے سے ڈینگی مچھر کا لاروا پرورش نہ پاسکے۔ اس ضمن میں کارکردگی رپورٹ سے مسلسل آگاہ رکھا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں