37

جھنگ (محمد جاوید اعوان)عید قربان کے قریب آتے ہی دکانداروں کے چھرے تیز ہوگئے مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ (محمد جاوید اعوان)عید قربان کے قریب آتے ہی دکانداروں کے چھرے تیز ہوگئے مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
مہنگائی کا طوفان آگیا ٹماٹر، پیاز، ہری مرچ، لیموں سمیت کھانے پینے کی تمام چیزوں کے ریٹ آسمان سے باتیں کرنے لگے ضلعی انتظامیہ کے افسر اے سی کمروں میں بیٹھ کر خاموش تماشائی بن گئے عوامی حلقے۔ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں عید قربان کے قریب آتے ہی مہنگائی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہے ٹماٹر،دہی،مرچ پیاز،پیاز،ادرک،لہسن، گھی اور لیموں سمیت کھانے پینے کی تمام چیزوں کے ریٹ اتنے زیادہ ہوگئے ہیں کہ ابھی سے عام آدمی کی خرید سے باہر ہوگئے ہیں افسران پرائز کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں عید قربانی میں ابھی کافی دن باقی ہیں لیکن ابھی سے ریٹ زیادہ ہوگئے ہیں دوکانداروں نے خود ساختہ مہنگائی کی ہوئی ہے ضلعی انتظامیہ کے افسران، مارکیٹ کمیٹی اور دیگر ذمہ داران مہنگائی پر قابو میں ناکام ہیں عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ خود ساختہ مہنگائی کو فوری ختم کیا جائے اور عید قربانی کی وجہ سے جو اشیاء خوردونوش بازار میں دستیاب ہیں ان کے ریٹ عام آدمی کی انکم کے مطابق کئے جائیں تاکہ عام آدمی بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں