38

ڈیرہ غازی خان(عرفان مجید خٹک) موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے ڈیرہ غازی خان شہر کی سرکاری ہاؤسنگ کالونی تین مرلہ سکیم میں بجلی کی سہولت فراہم نہ کرانے پر فاٹا کے افسران سے اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہا کہ مکینوں کی زندگی 28 سال سے اجیرن کردی گئی ھے مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

ڈیرہ غازی خان(عرفان مجید خٹک)
موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے ڈیرہ غازی خان شہر کی سرکاری ہاؤسنگ کالونی تین مرلہ سکیم میں بجلی کی سہولت فراہم نہ کرانے پر فاٹا کے افسران سے اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہا کہ مکینوں کی زندگی 28 سال سے اجیرن کردی گئی ھے مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
۔کمشنر آفس ڈی جی خان میں فاٹا،میپکو اور متعلقہ افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل کا احساس ہے۔متعلقہ محکمے بجلی کی فراہمی کےلئے ٹائم لائنز دیں۔وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ اس دفعہ وہ ڈیرہ غازی خان شہر میں بجلی کے مسائل کے حل کےلئے اپنے فنڈز سے دس کروڑ روپے دیں گی۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ میپکو سروے کرکے عید سے قبل تین مرلہ سکیم کا ڈیمانڈ نوٹس تیار کرکے دے گا۔پی سی ون کی منظوری 14 اگست تک کرالیں گے۔محکموں سے ہدایت پر عملدرآمد کےلئے باقاعدہ فالو اپ لیا جائیگا

ڈائریکٹر فاٹا ملتان طاہر جاوید اور دیگر نے وزیر مملکت زرتاج گل وزیر کو بتایا کہ حکومت پنجاب نے صوبہ کی ہاؤسنگ سکیموں میں سہولیات کی فراہمی کےلئے دس ارب روپے کے فنڈز مختص کردئیے ہیں۔بجلی سمیت دیگر عوامی مسائل جلد حل کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں