57

جھنگ (محمد جاوید اعوان)حکومت پنجاب کی واضع ہدایات کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خاتمے کے لیے کچھ نہیں کیا۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ (محمد جاوید اعوان)حکومت پنجاب کی واضع ہدایات کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خاتمے کے لیے کچھ نہیں کیا۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
ریل بازار، مین بازار، انارکلی بازار وغیرہ میں تجاوزات کی بھر مار ہے نااہل چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سیاسی دباؤ پر تجاوزات کو ختم نہیں کروا رھا ھے ذرائع کے مطابق تجاوزات کے خاتمے کے لیے پنجاب حکومت نے بڑے واضح احکامات جاری کیے تھے لیکن نااہل انتظامیہ تاحال تجاوزات کے خاتمے کے لیے کوئی عملی اقدامات نہیں کر رہی۔مین بازار،انارکلی بازار،ریل بازارمیں تجاوزات کی بھر مار ہے سرکاری جگہ کو باپ کا مال سمجھ کر اس پر دکان اور پھٹے لگا کر ہزاروں روپے کرایہ وصول کر رہے ہیں لیکن انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے تجاوزات کے خلاف کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھایا جا رہا ہے۔ نااہل چیف آفیسر سیاسی دباؤ کی وجہ سے شہر کی تباہی کر رہا ہے ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران کے رہنما حاجی دلدار نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ سیاسی دباؤ نے شہر کو تباہ کردیا ہے تجاوزات کی وجہ سے عوام خاص کر خواتین کا بازاروں میں چلنا محال ہو گیا ہے اگر فوری طور پر تجاوزات کا مستقل طور پر خاتمہ نہ کیا گیا تو تاجران سراپا احتجاج بن جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں