49

جھنگ (محمد جاوید اعوان) ڈی ایس پی ٹریفک بھی آتے ھی بھتہ لینے والوں میں شامل ھو گیا مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ (محمد جاوید اعوان) ڈی ایس پی ٹریفک بھی آتے ھی بھتہ لینے والوں میں شامل ھو گیا مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
ریل بازار، مین بازار، انارکلی بازار سمیت تمام تجارتی مراکز میں تاحال تجاوزات کے خلاف کچھ نہیں ہو سکا میونسپل کارپوریشن اور ٹریفک پولیس کا عملہ مال بناؤ پالیسی کے تحت پھٹے والوں اور سرکاری جگہ پر قابض لوگوں سے بھتہ لیتے ہیں حکومت پنجاب کے احکامات کو ضلعی انٹطامیہ نے ہوا میں اڑا دیا۔ سیکرٹری بلدیات نوٹس لیں یہ بات سول سوسائٹی،تاجران،چیمبر آف کامرس، سماجی و سیاسی نمائندوں نے اپنے ایک پریس ریلیز میں کہی۔ پریس ریلیز میں مزید کہا کہ جن کے تمام کاروباری مراکز عید کی وجہ سے رش ہونے پر بھر گئے ہیں لیکن دکانوں کے آگے پھٹے والے جن کا کرایہ دکاندار وصول کرتے ہیں ان کی وجہ سے خواتین سمیت تمام خریداروں کو مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے انھوں نے سرکاری جگہ پر قبضہ کر کے فٹ پاتھ سمیت سڑک کو اتنا تنگ کر دیا ہے کہ آئے روز خواتین کو ہراساں کرنے،چھیڑ خانی کرنے کی شکایت آتی ہیں میونسپل کارپوریشن، مقامی انتظامیہ ٹریفک نے سیکرٹری بلدیات کا تجاوزات کے خلاف حکم نامہ ہوا میں اڑا دیا ہے ہم تمام نمائندے سیکرٹری بلدیات سے اپیل کرتے ہیں کہ تجاوزات کے خلاف اپنے حکم پر عمل کرائیں اور تجاوزات کا فوری خاتمہ کرکے عوام کو ریلیف فراہم کریں اور پھٹے والوں سے کرایہ بلدیہ وصول کرے تاکہ سرکاری خزانہ میں اضافہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں