38

جھنگ(محمد جاوید اعوان)پاکستان کسان اتحاد بھی جھنگ کو ڈویژن بنوانے کے لئے سرگرم ہوگیا مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ(محمد جاوید اعوان)پاکستان کسان اتحاد بھی جھنگ کو ڈویژن بنوانے کے لئے سرگرم ہوگیا مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کسان اتحاد کی ضلع جھنگ کی ماہانہ میٹنگ زیر صدارت ضلعی صدر مہر واجد علی نول منعقد ہوئی جس میں ضلعی چیئرمین مہر سعید نول،ضلعی سینئر نائب صدر حاجی نزیر کانواں، ڈاکٹر شیر بہادر نول،نواب اظہر سیال،ضلعی جنرل سیکرٹری مہر ارشد سلیانہ، جہاں زیب موہل، افتخار احمد نول سمیت ضلع اور تحصیل کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ضلعی صدر مہر واجد نے کہا کہ پاکستان کسان اتحاد کی تنظیم سازی یونین کونسل لیول پر کی جا رہی ہے اور عید کے فوری بعد جھنگ ڈویژن بناو تحریک کے ساتھ ملکر جھنگ کے نالائق سیاستدانوں کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔بانی جھنگ ڈویژن بناو تحریک ڈاکٹر شیر بہادر نول کی محنت قابل تعریف ہےوزیر اعظم عمران خان نے جھنگ کو ڈویژن کا درجہ نا دینے پرجھنگ کی عوام کو مایوس کیا ہے اور جھنگ کی عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے۔ ہم ضلع جھنگ کے منتخب سات ایم پی ایز اور تین ایم این ایز کی وزیر اعلی اور وزیراعظم کے سامنے جھنگ کی عوام کا دیرینہ مطالبے پر ڈٹ جانے کی بجائے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دے رہے ہیں۔جھنگ کو ڈویژن کا درجہ دلوانا وقت کی اہم ضرورت اور جھنگ کی عوام کا حق ہے جھنگ کو ڈویژن بنوانے کیلیے پاکستان کسان اتحاد اور جھنگ ڈویژن بناو تحریک کا موقف ایک ہی ہے جھنگ کے ایم پی ایز کو اسمبلی میں بولنے کے ساتھ عملی طور پر اقدامات کرنے چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں