37

جھنگ(محمد جاوید اعوان) ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی زیر صدرا ت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈکا اجلاس منعقد ہوا۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ(محمد جاوید اعوان) ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی زیر صدرا ت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈکا اجلاس منعقد ہوا۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عباس جوئیہ ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اصغر سمیت محکمہ پولیس ، ایجوکیشن ،ریسکیو1122،آبپاشی، زراعت اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجودتھے۔اجلاس میں عید الاضحی اور ممکنہ سیلاب کی صورتحال بارے اہم فیصلے کیے گئے۔ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا کہ ممکنہ سیلاب کے خدشہ کے پیش نظر کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمیں ہر وقت تیار رہنا ہو گا۔ فی الحال سیلاب کا خطرہ نہیں پر ہمیں اپنی تیاریاں مکمل رکھنی چاہیے۔اس ضمن میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر موک ایکسر سائز بھی کی جا ئے۔انہوںنے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی کہ دریاﺅں میں پانی کے متوقع اضافہ کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات کریں۔ حفاظتی بندوں کی مضبوطی کو وقتاً فوقتاًچیک کیا جائے اور اس ضمن میں کسی جگہ کوئی خامی یا کمی نظر آئے تو اسے فوری طورپر مرمت کیا جائے۔ پولیس ، ہیلتھ ،ریسکیو 1122اور دیگر محکمے آپس میں رابطے میں رہیں اور جامع حکمت عملی کے تحت مل کر کام کریں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے پیش نظر عید الاضحی کو سادگی سے منانے کے لیے عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔ کورونا وائرس کی چوتھی لہرسے محفوظ رہنے کےلئے شہری احتیاط اور حفاظتی تدابیر اختیار کریں اور کورونا ویکسین لازمی لگوائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں