37

عبدالحکیم(عبدالروف عاقب)طلباء کو تعلیم دینے کے ساتھ انکی اخلاقی تربیت بھی نہایت ضروری ھے

عبدالحکیم(عبدالروف عاقب)طلباء کو تعلیم دینے کے ساتھ انکی اخلاقی تربیت بھی نہایت ضروری ھے ،ان خیالات کا اظہار ایم ڈی قائداعظم گروپ آف کالجز/یونیورسٹی کے وی سی مبشر حسن نے پنجاب کالج آف ٹیکنالوجی عبدالحکیم کی فئیر ویل پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارے طلباء و طالبات کی بہترین اخلاقی تربیت کے ساتھ انہیں ہنرمند بنا کر معاشرے میں باعزت زندگی گزارنے کے سلیقے سیکھا رہے ہیں۔امید کرتے ہیں کہ ادارہ ہٰذا سے تعلیم و تربیت مکمل کرنیوالے طلباء و طالبات ملک و قوم کیلئے مفیدثابت ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے ادارے کا نام بھی روشن رکھیں گے۔بعدازاں ندیم الحق خان(ڈائریکٹر ایس ایم جی) نے دورا ن خطاب کہا کہ طلباء کی تربیت اس انداز سے کی جائے کہ وہ جب عملی زندگی میں جائیں تو انکے اخلاقیات سے اداروں کی تربیت جھلک رہی ہو،ماں کی گود بہترین تربیت گاہ ہے تاہم ادارے انسانیت کی تعمیر کا کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے بہترین تقریب کے انعقاد پر آصف محمود میاں (پرنسپل)،میاں اجمل،میاں ذیشان(ڈائریکٹر)،وسیم اکرم،بشیراحمد،محمد جمیل سمیت انکی پوری ٹیم کی تعلیمی وانتظامی خدمات کو سراہا۔دورانِ پروگرام طلباء نے معاشرے میں تعلیم کی ضرورت،ثقافتی وعلاقائی شوودیگر فنی آٹم پیش کرکے ناظرین کو خوب محظوظ کیا۔فارغ التحصیل 40طلباء کو اسناد اور تحائف و انعامات سے نوازاگیا۔تقریب میں ماہرین تعلیم مرتضٰی شاکر،میاں اکمل،الیاس چودھری،ظفراقبال راوین،کاشف آفتاب اورامجد علی امجد ایڈووکیٹ(دارِارقم)،سماجی شخصیات سید عتیق مہتاب،آصف خاں،عبدالرؤف عاقب (جرنلسٹ ٹرینر)طلباء کی کثیر تعداد اور انکے والدین نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں