29

ملتان (نمائندہ سٹی ون نیوز)ڈاکٹر عائشہ عبد اللہ صدر یوتھ ونگ ملتان نے خواتین کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

ملتان (نمائندہ سٹی ون نیوز)ڈاکٹر عائشہ عبد اللہ صدر یوتھ ونگ ملتان نے خواتین کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
کہ حکومتی پالیسیاں ملک کی سالمیت کے لئے لیے تشویشناک اور کورونا سے زیادہ خطرناک ہیں سلیکٹڈ حکمرانوں کایوم حساب قریب آگیا ہے پی ٹی آئی کو ملک و قوم نہیں اقتدار عزیز ہے اس حکومت کو حاصل کرنے کے لیے لاکھوں جھوٹ بولے گئے اور عوام کو جھوٹے خواب دکھا کر بے وقوف بنانے کی کوشش کی گئی مگر اب عوام ان لوگوں کو سمجھ گئی کہ یہ لوگ عوام کی خدمت کے لیے نہیں آئے بلکہ وزیراعظم بننے کا شوق ان کو یہاں کھینچ لایا تھا اب ان کے تمام اوچھے ہتھکنڈے عوام کے سامنے آ چکے ہیں موجودہ حالات میں پاکستان کو نواز شریف ہی کی ضرورت ہے اور ان مسائل کا حل اور مشکلات سے نوازشریف ہی اس ملک کو نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں نواز شریف دور میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا یہ عوام دشمن حکومت ہے اس حکومت سے چھٹکارہ پانے کا وقت ا گیا ہے عمران خان خود پسندی کا شکار ہے اور اپنے علاوہ کسی اور کو برداشت نہیں کر سکتے اب ان کے گھر جانے کا ٹائم قریب ہے عوام ان کو مزید برداشت نہیں کرے گی 25 جولائی کا سورج پی ایم ایل این کی فتح کی نوید کے ساتھ طلوع ہوگا ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عائشہ عبد اللہ نے یوتھ ونگ کی میٹنگ کے دوران کیا جس میں بڑی تعداد میں عہدیداران اور خواتین نے شرکت کی سٹی صدر ثمینہ سینئر نائب صدر شمائلہ اکرم اور کونسلر ثریا موجود تھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں