28

پہلی بارش نے ہی میونسپل کارپوریشن کی کار کردگی کا پول کھول دیا۔پورا شہر سیوریج بند ہونے سے ڈوب گیا

پہلی بارش نے ہی میونسپل کارپوریشن کی کار کردگی کا پول کھول دیا۔پورا شہر سیوریج بند ہونے سے ڈوب گیا
جھنگ(بیورو رپورٹ)پہلی بارش نے ہی میونسپل کارپوریشن کی کار کردگی کا پول کھول دیا۔پورا شہر سیوریج بند ہونے سے ڈوب گیا ریل بازار،انارکلی بازار سمیت صرافہ بازار کی دوکانوں میں کئی فٹ پانی داخل ہو گیا۔لاکھوں روپے کا سامان خراب ہو گیا تاحال بارش اور سیوریج کا پانی نکالنے کا کوئی حل تلاش نہ کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق پہلی بارش نے ہی پورے شہر کو تباہ کر دیا۔دوکانوں،گھروں میں پانی داخل لاکھوں روپے کا سامان خراب ہو گیا کارپوریشن کی کار کردگی کا پول کھل گیا۔نا اہل سی او میونسپل کارپوریشن نے شہر کا پانی نکالنے والے ڈسپوزل مرمت نہ کرائے جس سے سیوریج بند ہو گیا اور پانی کا اخراج نا ہو سکا۔تمام کاروباری علاقے اور رہائشی مکانات پانی میں ڈوب گئے۔جمبیلی مارکیٹ،ریل بازار،انار کلی بازار میں تاحال پانی جمع ہے تاجران کا موقف ہے کہ مقامی ایم پی اے نے نااہل سی او میونسپل کارپوریشن ہمارے اوپر مسلط کر کے شہر کا بیڑا غرق کر دیا ہے ہمارے کاروبار تباہ ہو گئے ہیں عید کے لیے جو سامان لائے تھے وہ پانی نے تباہ کر دیا ہے ہماری اعلیٰ احکام سے اپیل ہے کہ نا اہل سی او سمیت انتظامیہ کے نااہل آفسران کو بھی فوری معطل کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں