35

سابق ایم پی اے شیخ محمد یعقوب کی بحالی کا تفصیلی فیصلہ سپریم کو رٹ نے جاری کر دیا۔آئندہ الیکشن کے لیے اہل قرار دے دیا ھے

سابق ایم پی اے شیخ محمد یعقوب کی بحالی کا تفصیلی فیصلہ سپریم کو رٹ نے جاری کر دیا۔آئندہ الیکشن کے لیے اہل قرار دے دیا ھے
جھنگ (بیورو رپورٹ)سابق ایم پی اے شیخ یعقوب کی بحالی کا تفصیلی فیصلہ سپریم کو رٹ نے جاری کر دیا۔آئندہ الیکشن کے لیے اہل قرار دے دیا ھے ہمارے مخالفین نے منہ کی کھائی ہے شیخ محمد یعقوب کی میڈیا سے بات چیت۔تفصیلات کے مطابق سابق ایم پی اے شیخ یعقوب جن کو گزشتہ الیکشن میں مختلف وجوہات کی وجہ سے عدالت نے الیکشن کے لیے نا اہل اقرار دیا تھا کو سپریم کورٹ نے بحال کر کے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے اس موقع پر شیخ محمد یعقوب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت نے اپنے فیصلے میں ان وجوہات کو غلط قرار دے دیا ہے جن کی بنیاد پر مجھے نا اہل قرار دینے کی سازش کی گئی تھی شیخ محمد یعقوب نے اس موقع پر مزید کہا کہ میرے مخالفین نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے مجھے اپنی عوام سے دور رکھنے کی سازش کی تھی لیکن اللہ کی مہر بانی اور میرے حلقے کے عوام کی دعاوں سے میں سرخرو ہوا۔شیخ محمد یعقوب نے مزید کہا کہ آئندہ الیکشن میں میرا پورا گروپ الیکشن میں حصہ لے گا اور حلقے کی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آئندہ الیکشن کی تیاری شروع کر دیں اور اللہ کی مہر بانی سے ہم کامیاب ہو نگے اور مخالفین کو بتا دینگے کہ وہ مجھے عوام سے دور رکھ کر کامیاب نہیں ہو سکتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں