53

خانیوال(نمائندہ سٹی ون نیوز) محکمہ اینٹی کرپشن کی کاروائی، ڈسپنسر ڈسٹرکٹ جیل خانیوال رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

خانیوال(نمائندہ سٹی ون نیوز) محکمہ اینٹی کرپشن کی کاروائی، ڈسپنسر ڈسٹرکٹ جیل خانیوال رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
تفصیل کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن خانیوال کے سرکل افسر ملک عمران خورشید اعوان کی قیادت میں بننے والی خصوصی ٹیم نے راجا پور ملتان کے رہائشی مشتاق احمد کی درخواست پہ ٹریپ ریڈ کرکے ڈسٹرکٹ جیل خانیوال کے ڈسپنسر وجاہت حسین کو تین ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 20/2021 بجرم 161 ت پ اور انسداد بدعنوانی ایکٹ کی شق 5(2)47 درج کرلیا- سول مجسٹریٹ خانیوال نے ملزم کا جسمانی ریمانڈ دے کر ملزم کو اینٹی کرپشن پولیس کے حوالے کردیا- ملزم ڈسپنسر ڈسٹرکٹ جیل خانیوال وجاہت حسین نے مدعی مشتاق سے جیل میں قید اُس کے بیمار بھائی کے لیے بیماری کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے عوض 10 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی، سات ہزار روپے مدعی نے ادا کیے جس کے بعد بھی ملزم سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے انکاری تھا جس پہ مشتاق احمد نے تھانہ اینٹی کرپشن سرکل خانیوال کو ٹریپ ریڈ کی درخواست گزاری تھی جس پہ کاروائی عمل میں لائی گئی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں