50

جھنگ (محمد جاوید اعوان) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پرایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز فیصل آباد ڈویژن اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز جھنگ شہباز سرور کی سربراہی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی جھنگ کی ٹیم کے رات گئے متعدد مقامات پر چھاپے

مصنوعی دودھ بنانے والوں کے خلاف کارروائیاں خشک دودھ چینی اور کھلا تیل موقع پر برآمد 1250 لیٹر مصنوعی دودھ ضائع پنجاب فوڈ اتھارٹی جھنگ کی کارروائیوں کو عوامی سماجی حلقوں نے سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اسی طرح کام جاری رکھیں گے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز شہباز سرور کا کہنا تھا کہ عوام کی صحت سے کھلواڑ کرنے والے افراد کو معاف نہیں کیا جائے گا انکے خلاف سخت قانونی کاروائی ہو گی محضر صحت اشیاء بنانے والے افراد دشمن عناصر ہیں جن کے خالاف کاروائیاں جاری ہیں عوام سے بھی گزارش اپنے اردگرد ان افراد پر نظر رکھیں اگر کوئی شخص محضر صحت اشیاء بناتا ہوا دکھائی دے فوری ہمیں اطلاع دیں انہوں نے مزید کہا کہ اس جرم میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج ہو چکی ہیں اور متعدد گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں پنجاب فوڈ اتھارٹی دن رات ملاوٹ مافیا کے خلاف کمربستہ ہے اوراس ناسور کے جڑ سے خاتمہ کے لئے پر عزم ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں