60

جھنگ (محمد جاوید اعوان)جھنگ کے علاقے چک نمبر455کوٹ لکھنانہ میں تین افراد نے ایک شخص کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ (محمد جاوید اعوان)جھنگ کے علاقے چک نمبر455کوٹ لکھنانہ میں تین افراد نے ایک شخص کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
مقامی پولیس نے مقتول کے کزن کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کو دی گئی درخواست میں مقدمہ کے مدعی قیصر عباس بھروانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزم زبیر ولدناصر لکھنانہ سکنہ چک نمبر455 نے ہمایوں ولد غلام لکھنانہ اور اسماعیل ولد حق نواز لکھنانہ سکنائے چک نمبر456نے مقتول عرفان بھروانہ کو گھر بلایا اور فائرنگ کر کے قتل کر دیا جس کے بعد ملزم زبیر کی بیوی انم نے مقتول کی بہن مسماۃ اعجاز بی بی کے موبائل پر اطلاع دی کہ اس کے بھائی کو فائر لگ گیا ہے اور زبیر وغیرہ اسے ہسپتال لے کر گئے ہیں جس پر مدعی اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ ہسپتال پہنچا تو معلوم ہوا کہ عرفان کی موت واقع ہو گئی ہے اور اسے واپس گھر لے کر چلے گئے ہیں اور ملزمان نے ہسپتال میں خود کو مقتول کے لواحقین ظاہر کر کے کسی بھی قسم کی کاروائی نہ کر نے کا کہا ہے وجہ عناد یہ بتائی گئی ہے ملزم زبیر اور مقتول کی آپس میں دوستی تھی اور گھر آنا جانا تھا مقتول عرفان کو پتہ چلا کہ ملزم زبیر اس کی بہن اعجاز بی بی پر بری نظر رکھتا ہے تو اس نے ملزم کو اپنے گھر آ نے سے منع کر دیا جس کا ملزم کو رنج تھا اور اس نے دھوکہ سے مقتول کو گھر بلا کر نا حق قتل کر دیا۔مقتول کے لواحقین کے مطابق ملزم ہمایوں اس سے قبل بھی ایک قتل کے مقدمہ کا نامزد ملزم ہے اور علاقے میں دہشت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔متقول کے لواحقین نے حکام بالا سے انصاف کی اپیل کر تے ہوئے مقتول عرفان کے قاتلوں کو جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں