38

جھنگ(محمد جاوید اعوان)چیف آفیسر تحصیل کونسل جھنگ مہر اکرم بھروانہ نے قربانی کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے اور صفائی کے انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے فیلڈ پلان جاری کر دیا۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ(محمد جاوید اعوان)چیف آفیسر تحصیل کونسل جھنگ مہر اکرم بھروانہ نے قربانی کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے اور صفائی کے انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے فیلڈ پلان جاری کر دیا۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
عملے کی چھٹیاں منسوخ کر کے ہر فیلڈ آفس کی سطح پر حاضری کو یقینی بنانے کا احکامات جاری کرتے ہوئے کمپلینٹ سیل قائم کر دیا ۔شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں 047920007 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
چیف آفیسر تحصیل کونسل جھنگ مہر اکرم بھروانہ نے عیدالاضحی کے دنوں میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے اور صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے تحصیل کونسل افسران و فیلڈ سٹاف کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے حتمی پلان جاری کرتے ہوئے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔ انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلی پنجاب کے وژن کے مطابق عیدالاضحٰی کے دنوں میں صفائی کا معیار برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے۔تحصیل بھر کے تمام فیلڈ آفسز کو کھلا رکھا جائے گا اور عملہ موقع پر موجود رہے گا۔ شہریوں کو نہ صرف شاپنگ بیگز مہیا کیے جائیں گے بلکہ آلائشیں اٹھانے اور انکو مناسب جگہ ٹھکانے لگانے کیلئے لوڈر رکشوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ان سب کاموں کی مانیٹرنگ کیلئے سب انجینئرز پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور تحصیل کونسل میں کمپلینٹ سیل بنایا گیا ہے۔تمام فیلڈز آفیسرز کمپلینٹ سیل کا نمبر اپنے آفس کے باہر نمایاں درج کروائیں گے اور مساجد میں آگاہی اعلانات بھی کروائیں گے تا کہ شہریوں کو کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں 047920007 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں