23

*جھنگ پولیس کا عیدالاضحی 2021 ء کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری،1500سے زائد پولیس افسران و ملازمان فرائض سر انجام دیں گے* مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

*جھنگ پولیس کا عیدالاضحی 2021 ء کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری،1500سے زائد پولیس افسران و ملازمان فرائض سر انجام دیں گے* مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

*عید الاضحی پر ضلع پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ڈی پی او جھنگ سرفراز خان ورک*
جھنگ (محمد جاوید اعوان) ڈسٹرکٹ پولیس جھنگ کی طرف سے عید الاضحی2021 ء کے حوالے سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر کے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع جھنگ کی380مساجد،عید گاہ و امام بارگاہوں جس میں 38اے کیٹگری،229بی کیٹگری اور 113سی کیٹگری شامل ہیں جس پر 1500 سے زائد پولیس کے جوان و افسران سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔جبکہ شہر کے اہم چوراہوں، داخلی و خارجی راستوں و تفریحی مقامات پر 250 سے زائدپولیس افسران فرائض سرانجام دیں گے۔ کسی بھی ایمرجنسی یا ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لئے پولیس افسران و ملازمان پر مشتمل ریزرو ہائے پولیس لائنز جھنگ میں سٹینڈ ٹو رہیں گی۔ سیکیورٹی پلان عیدالاضحی بارے ڈی پی او جھنگ کا کہنا تھا کہ عید الاضحی مسلمانوں کامذہبی تہوار ہے جس کو پرامن طریقے سے منانے کے لئے جھنگ پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ پولیس افسران وملازمان کوہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام دیں تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہو۔جملہ SDPOsاپنے اپنے سرکلز کی ڈیوٹی چیک کریں گے اورالرٹ ڈیوٹی کو یقینی بنائیں گے۔عوام الناس کے نام پیغام میں ڈی پی او جھنگ کا کہنا تھا کہ شہری وبائی ایام میں حکومت کیطرف سے جاری کردہ کرونا ایس او پیز پر عمل کریں،اپنوں کے ساتھ گھروں میں خوشیاں منائیں۔ ہلڑ بازی،ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی سے اجتناب کریں، کسی بھی خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ضلع کا امن ہم سب کے لئے ضروری ہے لہذا عوام الناس امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لئے ضلعی پولیس سے بھر پور تعاون کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں