71

جھنگ۔(محمد جاوید اعوان)پٹواریوں کی بھرتی میں اصل امیدوار کی جگہ دو نمبری سے ٹیسٹ دینے والے دو ملزمان گرفتار۔

جھنگ۔(محمد جاوید اعوان)پٹواریوں کی بھرتی میں اصل امیدوار کی جگہ دو نمبری سے ٹیسٹ دینے والے دو ملزمان گرفتار۔
جھنگ۔پٹواریوں کی بھرتی میں اصل امیدوار کی جگہ دو نمبری سے ٹیسٹ دینے والے دو ملزمان گرفتار۔ اصل امیدوار عون رضا ولد منظور احمد شناختی کارڈ نمبر 33204.0458314.1 تھا مگر دس ہزار لے کر علی عمیر ولد کریم زاھد ٹیسٹ میں بیھٹا ھوا تھا جبکہ دوسرا اصل امیدوار امان اللہ ولد میاں محمد اشرف سکنہ موضع چیلہ تحصیل و ضلع جھنگ تھا جسکی جگہ پر شاہ زیب ولد فریاد محمود سکنہ ڈی ٹائپ کالونی فیصل آباد ٹیسٹ دے رھا تھا شک ھونے پر تسلی بخش جواب نہ دے سکے تو ملزمان کو موقع پر حوالہ پولیس کر دیا گیا۔ملزمان کے خلاف تھانہ صدر جھنگ میں الگ الگ مقدمات درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ملزمان تھانہ صدرکی حوالات میں پابند سلاسل ہیں مزید تفتیش جاری ھے
ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کا کہنا ھے کہ بھرتی کے تمام طریقہ کار میں میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایاجاۓ گا۔
اور امیدوار میرٹ کی بنیاد پر ہی بھرتی ہوں گے۔
بھرتی میں اہل امیدواران کی حق تلفی کسی صورت قبل قبول نہیں ھو گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں