46

عبدالحکیم(عبدالروف عاقب)اچانک لاک ڈاؤن کے سبب تاجر طبقہ شدید پریشان،انتظامیہ نے عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے ہزاروں روپے جرمانہ کردیا، متعدد دکانیں سیل،تاجررہنماؤں کا شدید احتجاج

عبدالحکیم(عبدالروف عاقب)اچانک لاک ڈاؤن کے سبب تاجر طبقہ شدید پریشان،انتظامیہ نے عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے ہزاروں روپے جرمانہ کردیا، متعدد دکانیں سیل،تاجررہنماؤں کا شدید احتجاج
تفصیل کے مطابق حالیہ ہفتہ و اتوار کے اچانک لاک ڈاؤن کے سبب تاجرطبقہ شدید متاثر ہوا ہے۔رہنماؤں نے ان ناقص طورطریقوں کوحکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ٹیکس معاف کیئے جائیں،ہماری دکانوں و گھروں کا کرایہ ادا کیا جائے اور ہمارے دیگر اخراجات ہمیں دیئے جائیں حکومتی نمائندے لاک ڈاؤن کا شوق پورا کرلیں۔دریں اثناء اچانک لاک ڈاؤن پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے چیف آفیسر محمد حسین بنگش،ایم او فنانس محمد ارشاد راؤ،انکروچمنٹ انچارج سید ریاض حسین شاہ،محمد اسلم بٹ و دیگر نے پولیس سیکورٹی کے ہمراہ شہر کا دورہ کیامساجد میں اچانک لاک ڈاؤن کے اعلانا ت کروائے،کھلی دکانیں بند کروائیں تاہم مزاحمت کنندگان کو30ہزارروپے کے جرمانے کردیئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں