66

جڑانوالہ(رانا محمد لطیف بیورو چیف) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جڑانوالہ نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سیل شدہ میڈیکل سٹور کو ڈی سیل کرنے پر مالک کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر حوالہ پولیس کر دیا، مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

*جڑانوالہ(رانا محمد لطیف بیورو چیف) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جڑانوالہ نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سیل شدہ میڈیکل سٹور کو ڈی سیل کرنے پر مالک کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر حوالہ پولیس کر دیا، مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
میڈیکل سٹور سے قوت بخش ممنونہ ادویات،انجکشن برآمد- ذرائع کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گاؤں بچیانہ کے رہائشی محمد علی کی درخواست پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کاشف کمبوہ نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سیل شدہ میڈیکل سٹور کو بغیر اجازت ڈی سیل کرکے پریکٹس کرتے ہوئے ثمر میڈیکل سٹور کے مالک شرجیل ثمر کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس تھانہ لنڈیانوالہ کے حوالے کر دیا ہے محکمہ صحت ذرائع کے مطابق 10 جون 2021 کو شہری محمد علی نے درخواست دی تھی کہ وہ بخار کی حالت میں دوائی لینے کیلئے ثمر میڈیکل سٹور واقع منڈی بچیانہ گیا جہاں آصف نوید نے اسکی ٹانگ میں انجکیش لگایا جس سے اسکی طبعیت بگڑ گئی اور مبینہ طور پر ٹانگ نے کام کرنا چھوڑ دیا جس پر مذکورہ میڈیکل سٹور سیل کرکے چالان ہیلتھ کیئر کمشن کو بجھواء دیا تھا مگر مذکورہ سٹور مالک نے سیل شدہ میڈیکل سٹور کو ڈی سیل کرکے ارتکاب جرم کیا ہے ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی درخواست پر پولیس تھانہ لنڈیانوالہ نے پکڑے گئے سٹور مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں