101

فیصل آباد (رانا محمد لطیف بیورو چیف) پٹرولنگ پولیس فیصل آبادکا منشیات کے خلاف آپریشن شراب برآمد پٹرولنگ ٹیم نے 1لاکھ مالیت کی بھنیس مالک کے حوالے کردی.متعدد افراد کے خلاف تیزرفتاری، غیر قانونی نمبر پلیٹ و نیلی بتی لگانے والے افراد کے خلاف کاروائی

فیصل آباد (رانا محمد لطیف بیورو چیف) پٹرولنگ پولیس فیصل آبادکا منشیات کے خلاف آپریشن شراب برآمد
پٹرولنگ ٹیم نے 1لاکھ مالیت کی بھنیس مالک کے حوالے کردی.متعدد افراد کے خلاف تیزرفتاری، غیر قانونی نمبر پلیٹ و نیلی بتی لگانے والے افراد کے خلاف کاروائی
فیصل آباد:ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال کی زیرِ کمان پٹرولنگ پولیس پوسٹ 284گ۔ب کے سب انسپکٹر غلام علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران گشت و ناکہ بندی ملزم مقصود احمد ولد شبیر احمد سے شراب کی بوتلیں برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر دیا ہے جبکہ دوسری طرف پٹرولنگ پوسٹ علی پور بنگلہ کے محمد شاہد سب انسپکٹر نے اپنی ٹیم کے دوران گشت لا وارث ملنے والی 01لاکھ مالیت کی بھینس مالک کی تلاش کرکے مالک کے حوالے کردی۔دیگر کاروائیوں میں تیز رفتاری و جان لیوا ڈرائیونگ کرنے کے جرم میں 06اور غیر قانونی جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے جرم میں 02،پبلک ٹرانسپورٹ میں غیر معیاری گیس سیلنڈر کا استعمال کرنے پر 01، گاڑی میں غیر قانونی نیلی لائٹ لگانے پر 01افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کر دیا گیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال نے پٹرولنگ ٹیمز کو سراہتے ہوئے کہا کہ پٹرولنگ پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
ترجمان
پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن
سب انسپکٹر رضوان بھٹی( (03336656451

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں