40

جھنگ (محمد جاوید اعوان)ایل پی جی مافیا کو نوازنے کا پروگرام زور سے چل رہا ہے گرمیوں میں جو سلنڈر 900 روپے کا ہوتا تھا وہ پچیس سو روپے میں مل رہا ھے۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ (محمد جاوید اعوان)ایل پی جی مافیا کو نوازنے کا پروگرام زور سے چل رہا ہے گرمیوں میں جو سلنڈر 900 روپے کا ہوتا تھا وہ پچیس سو روپے میں مل رہا ھے۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
اوپن مارکیٹ میں ہر ڈیلر اپنی مرضی سے فی کلو ریٹ پر فروخت کر رہا ہے یہ بات انجمن تاجران کے ضلعی صدر حاجی دالدار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی اس موقع پر حاجی ھاشم، سردار جسپال سنگھ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے تاجر رہنماؤں نے میڈیا کو بتایا کہ ایل پی جی سلنڈر کے ریٹ میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ایوب چوک شہید روڈ جھنگ سٹی ہر جگہ کا ریٹ مختلف ہے گرمیوں میں گیس کی ڈیمانڈ کم ہوتی ہے لیکن مافیا کو نوازنے کے لئے حکومت ان کے خلاف کچھ نہیں کر رہی ضلعی انتظامیہ اور سول ڈیفنس والے چند ایک ڈیلروں کے خلاف کاروائی کر کے فوٹو سیشن کرتے ہیں لیکن ریٹ پر کنٹرول نہیں ہے حاجی دلدار ضلعی صدر انجمن تاجران نے مزید کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام پہلے ہی پریشان ہیں لیکن تمام چیزوں کے ساتھ ایل پی جی گیس بھی بوجھ بن گئی ہے اگر حکومت نے فوری طور پر گیس کے ریٹ کم نہ کیے تو حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں