35

جھنگ(محمد جاوید اعوان)انٹر ڈویژن پنجاب آر چری چیمپئین شپ ڈسکہ خاور شاہ نیشنل آر چری اکیڈمی کے کھلاڑیوں کے نام۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ(محمد جاوید اعوان)انٹر ڈویژن پنجاب آر چری چیمپئین شپ ڈسکہ خاور شاہ نیشنل آر چری اکیڈمی کے کھلاڑیوں کے نام۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
۔سیکرٹری پنجاب آر چری ایسو سی ایشن امان اللہ شان کے مطابق ڈسکہ انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ جشن آزادی انٹر ڈویژن پنجاب آر چری چیمپئین شپ میں پنجاب کی چھ ڈویژنز فیصل آباد،لاہور،گوجرانوالہ،راولپنڈی،بہاولپور اور سر گودھا کی بوائز اینڈ گرلز کھلاڑیوں نے حصہ لیا جس میں 30میٹر کی کیٹیگری کے مقابلہ جات کے دوران بوائز ٹیم ایونٹ میں فیصل آباد نے پہلی،سرگودھا نے دوسری اور لاہور نے تیسری جبکہ گرلز ٹیم ایونٹ میں لاہور نے پہلی،فیصل آباد نے دوسری اور روالپنڈی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔70میٹر کے انفرادی مقابلوں میں فیصل آباد ڈویژن سے تعلق رکھنے والے بالترتیب تینوں کھلاڑیوں عبد الرحمن عارف نے گولڈ،قاسم طاہر نے سلور اور مبشر نذر نے براؤنز میڈل حاصل کی جبکہ گرلز میں فیصل آباد ڈویژن کی سعدیہ نے گولڈ، راولپنڈی کی اقصی نے سلور اور لاہور کی ربیعہ نے براؤنز میڈل حاصل کئے۔چیمپئین شپ کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر بلال بن عبدالحفیظ کی جانب سے کامیاب کھلاڑیوں میں میڈلز اور نقد انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔فیصل آباد ڈویژن کے تمام کھلاڑیوں کا تعلق جھنگ کی خاور شاہ اکیڈمی سے ہے جس پر ڈسٹرکٹ آر چری ایسو سی ایشن جھنگ کے ممبران و عہدیداران نے کامیاب کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں