32

عبدالحکیم(عبدالروف عاقب) قانون شکنی کرنے پر71مقدمات کا اندراج،637مسافروں کو ہیلپ مہیا کی گئی،عوام الناس کو کورونا ویکسی نیشن کروانے کی ترغیب مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

عبدالحکیم(عبدالروف عاقب) قانون شکنی کرنے پر71مقدمات کا اندراج،637مسافروں کو ہیلپ مہیا کی گئی،عوام الناس کو کورونا ویکسی نیشن کروانے کی ترغیب مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
،ضلع خانیوال کی 10پٹرولنگ پوسٹس کی ماہ اگست کی کارکردگی رپور ٹ جاری،تفصیل کے مطابق ایس پی پٹرولنگ پولیس ملتان میڈم ہما نصیب اور ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس خانیوال رانا جاوید اشرف کی ہدایات پرضلع خانیوال کی10پٹرولنگ پوسٹس کی حدود میں گزشتہ ماہ دورانِ سفر637 مسافروں کو مختلف اقسام کی ہیلپس مہیا کیں۔ہیلپ لائن 1124 کی کالز کو بروقت ریسپانس دیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ ما ہ 145مقدمات کا اندراج کروایا گیا جن میں 71تیز رفتاری واوورلوڈنگ کے اور5مقدمات جعلی نمبر پلیٹ کے تھے۔اسکے علاوہ 16مقدمات غیرقانونی گیس سلنڈر کے،2مقدمات ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے اورایک مقدمہ ناجائز اسلحہ کا درج کروایاگیا۔پٹرولنگ پولیس نے منشیات پر کڑی نظر رکھتے ہوئے 50لیٹر شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کروایا۔اسکے علاوہ خدمت انسانیت کے جذبہ کے تحت ایک گم شدہ بچہ بھی ورثاء کے حوالے کیاگیا۔علاوہ ازیں ضلع بھر کے مختلف مقامات پرقائم 50سے زائدتجاوزات کو ہٹایا گیا۔روڈیوزرز کو روڈ سیفٹی بارے ہدایات دی گئیں۔پوسٹ انچارجگان کی جانب سے موصولہ معلومات کے مطابق پروفیشنل ڈرائیورز کواوورلوڈنگ،اوورسپیڈنگ اور چھت پر مسافر بٹھانے سے منع کیا گیا۔سنگل لائٹ اور انڈیکیٹر کے بغیر گاڑیوں کو فٹ نیس مکمل کروانے،موٹرسائیکل سواروں کو سائیڈ مرر اور ہیلٹ کے استعمال کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ناکہ بندی کرکے مشکوک گاڑیوں کی نقل و حرکت چیک کی گئی۔عوام کو کورونا وبا سے بچاؤ بارے آگاہی دی گئی اور ماسک کے استعمال کی ترغیب دی گئی لوگوں کو بتایا گیا کہ کوڈ ویکسی نیشن معاشرے کے ہر فردکیلئے لازمی ہے حکومت پاکستان ہر فرد کو انکے ڈور سٹیپ پر ویکسین پہنچا رہی ہے تاکہ معاشرے کا ہر فرد اس سے مستفید ہوسکے۔قومی پالیسی کے مطابق ضلع کی 10پٹرولنگ پوسٹس کی حدود میں ہزاروں کی تعداد میں پودے بھی لگائے گئے۔قبل ازاں ضلعی بھر کے پوسٹ انچارجگان کی میٹنگ میں کارکردگی کو بہتر بنانے کی ہدایات دی گئیں،خصوصا بتایا گیا کہ ون ویلنگ کی روک تھام کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں