37

جھنگ(محمد جاوید اعوان)حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ہر ماہ کے پہلے دو ورکنگ دنوں میں ریونیو عوامی خدمت سروسزکے تحت محکمہ مال سے متعلقہ شہریوں کی شکایات سماعت کی جائیں گی تاکہ ریونیو سروسز کی فراہمی میں بہتری اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جا سکے

جھنگ(محمد جاوید اعوان)حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ہر ماہ کے پہلے دو ورکنگ دنوں میں ریونیو عوامی خدمت سروسزکے تحت محکمہ مال سے متعلقہ شہریوں کی شکایات سماعت کی جائیں گی تاکہ ریونیو سروسز کی فراہمی میں بہتری اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جا سکے۔ اس ضمن میں عوامی مسائل کے حل میں واضح اور تیز رفتارپیشرفت ممکن ہوگی۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے ریونیو عوامی خدمت سروسزکے تحت محکمہ مال سے متعلقہ شہریوں کی شکایات کی سماعت کے دوران کیا۔ اس موقع پر انچارج لینڈ ریکارڈ ، پٹواری ، تحصیلداراوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ کچہری کے دوران شہریوں کی طرف سے درستگی ریکارڈ،فرد کے اجرائ،انتقالات کے اندراج،رجسٹری،انکم سرٹیفیکیٹ،ڈومیسائل کے اجرائ سمیت محکمہ مال سے متعلقہ مسائل وشکایات پیش کی گئیں جن پرڈپٹی کمشنر نے فوری عمل درآمدکےلئے احکامات جاری کیے۔ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا کہ ماہانہ ریونیو عوامی خدمت سروسز کا کامیابی اور تسلسل سے انعقادجاری رکھا جائیگا۔ حکومتی سروسز کی فراہمی میں شفافیت یقینی بنانا اولین ترجیحات ہیں۔ ایک چھت تلے عوامی سروسز کی ڈیلیوری کو آسان اور شفاف بنا کر سائلین کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کا عوام دوست اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ تحصیل سطح پر ریونیو عوامی خدمت سروسز کے تحت لوگوں کے مسائل موقع پر حل کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں تحصیلوں کی ریونیو سروسز کی مانیٹرنگ بھی جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ریونیو کے افسران اورانچارج لینڈ ریکارڈکو ہدایت کی کہ سائلین کو ریلیف کی فراہمی میں غیر ضروری تعطل برداشت نہیں کیا جائے گا، غفلت کے مرتکب عملہ اور افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔دریں اثنائ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ مال سے متعلقہ شہریوں کے مسائل سنتے ہوئے میرٹ پر درخواستیں نمٹائیں اور سائلین کو ریلیف فراہم کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں