44

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے چیئر مین/ ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی ہدایات پر مختلف قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ / گاڑیوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے اس ضمن میں 32ہزارروپے کے جرمانے عائد کئے جبکہ 7گاڑیوں کو بندکرنے سمیت متعلقہ تھانہ میں ایک ایف آئی آر بھی درج کروائی گئی۔

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے چیئر مین/ ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی ہدایات پر مختلف قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ / گاڑیوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے اس ضمن میں 32ہزارروپے کے جرمانے عائد کئے جبکہ 7گاڑیوں کو بندکرنے سمیت متعلقہ تھانہ میں ایک ایف آئی آر بھی درج کروائی گئی۔ ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی سیکرٹری اقصی غفور نے ٹریفک پولیس کے ہمراہ پبلک سروس وہیکلزمیں غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے، اوور لوڈنگ اور اضافی سیٹس لگانے والی گاڑیوں کے خلاف ایکشن لیا ۔ انہوںنے دیگر روٹ پر چلنے والی بسوں اور ویگنوں میں کرونا وائر س کے پیش نظر حکومتی ایس او پیز کا جائزہ لیااور مسافروں کو کورونا سے بچاﺅ کے حوالہ سے حفاظتی ماسک استعمال کرنے کی تاکیدکرتے ہوئے کہا کہ حالیہ کورونا کی چوتھی لہر سے بچاﺅکے لئے حکومتی ایس اوپیز اور گائیڈ لائینز پر عمل کریںاور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ سیکرٹری آر ٹی اے اقصی غفور نے مزید کہا کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائیگا۔عوام الناس کو سفری سہولیات کے ساتھ ساتھ انکی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے میں کو ئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائیگی،تمام ٹرانسپوٹران تیز رفتاری ،اوور لوڈنگ اور زائد کرایوں کی وصولی سے گریز کریں ، ایسے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا بصورت دیگر جرمانوں کے علاوہ آئندہ ایسی گاڑیوں کو سٹرکوں پر نہیں آنے دیا جائے گا۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں