47

جھنگ(محمد جاوید اعوان)میری طاقت میری پارٹی کے کارکن ہیں.میں ان کے بغیر کچھ بھی نہیں ہوں.میرا فرض ہے کہ اپنے پارٹی کارکنوں کو عزت دوں میں تسلیم کرتا ہوں ۔کہ بعض مصروفیات کی وجہ سے ہمارے درمیان ملاقات کا فقدان رہا ہے۔ان شاءاللہ آئندہ ہر ماہ کارکنوں سے ملاقات ہوتی رہے گی

جھنگ(محمد جاوید اعوان)میری طاقت میری پارٹی کے کارکن ہیں.میں ان کے بغیر کچھ بھی نہیں ہوں.میرا فرض ہے کہ اپنے پارٹی کارکنوں کو عزت دوں میں تسلیم کرتا ہوں ۔کہ بعض مصروفیات کی وجہ سے ہمارے درمیان ملاقات کا فقدان رہا ہے۔ان شاءاللہ آئندہ ہر ماہ کارکنوں سے ملاقات ہوتی رہے گی۔ان خیالات کا اظہار ایم پی اے کرنل( ریٹائرڈ ) مخدوم غضنفر عباس قریشی نے موضع باغ میں تحریک انصاف کے ایک اہم اجلاس کے دوران کیا۔صدر پی ٹی آئی رانا عبد الرزاق نےاس موقع پرموضع باغ کے اہم مسائل پر ایک ایجنڈا کی صورت میں پیش کیا۔جن میں اہم امور گرلز ہائیر سکینڈری اسکول کو آپ گریڈ کا درجہ دلانا۔آر ایچ سی باغ میں ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنا۔پانی کی نکاسی وصفائی۔نوجوانوں کےلۓ گراؤنڈ کا مسئلہ حل کروانا۔اور دیگر امور شامل تھے۔ایم پی اے کرنل غضنفر عباس قریشی نے یقین دلایا کہ انشاءاللہ ان مسائل کے علاوہ بے روزگار بچے اور بچیوں کےلۓ روزگار کی فراہمی۔ پانی کے لیے مزیدفلٹریشن پلانٹس کا اجرا ء وغیرہ وغیرہشامل ہیں۔انشاء اللہ ان کو فوری حل کروانے کی کوشش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ کافی فنڈ مل چکا ہے اس کو بہت جلد استعمال میں لایا جائے گا ۔اس موقع پررانا عبد الرزاق نےباغ پی ٹی آئی کی تنظیم کے عہدے دران کا بھی تعارف کرایا۔اجلاس میں ںسابق سیکرٹری بلدیات پنجاب مخدوم شفیق عباس قریشی۔علاقہ کی ممتاز سیاسی شخصیت رانا محمد عقیل خان۔بابا پرویز ملک۔مہر ممتاز خا ن ڈنگہ سیال ۔ملک فیروز خان۔معروف ماہر تعلیم ۔و جنجوعہ ویلفیئر ایسوسی ایشن جھنگ کے صدر راجہ حبیب الرحمن ضیاء ۔ٹائیگر فورس باغ کے صدر محمد عاصم یعقوب کے علاوہ پارٹی تنظیم کے عہدے داران فوجی اللہ دیتہ۔رانا وسیم افضل خان۔چوہدری حبیب احمد گجر ۔چوہدری محمد اسلم تیل ایجنسی والے ۔علی رضا ۔محمد شاہد عزیز ۔چوہدری محمد طاہر حسین۔محمد اسد بلال ۔چوہدری ظفر گجر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں