30

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا ہے کہ محکمہ صحت اور دیگر انتظامی افسران ڈینگی مچھر کے خاتمہ کے حوالہ سے ہرممکن اقدامات اٹھائیں ، انسداد ڈینگی کے حوالے سے متعلقہ محکموں کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کیا جارہا ہے،

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا ہے کہ محکمہ صحت اور دیگر انتظامی افسران ڈینگی مچھر کے خاتمہ کے حوالہ سے ہرممکن اقدامات اٹھائیں ، انسداد ڈینگی کے حوالے سے متعلقہ محکموں کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کیا جارہا ہے، اس ضمن میں انسداد ڈینگی کیلئے سرویلنس پر خصوصی توجہ دی جائے اور وضع کر دہ پلا ن پر عملدرآمد یقینی بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ ان خیالا ت کا اظہارانہوںنے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے منعقدہ اجلاس کے دوران کیا۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اصغر، ڈی ایچ اوز، ڈی ڈی ایچ اوز سمیت ،سوشل ویلفیئر، پولیس ،تعلیم،ریسکیو1122، بلدیہ ، زراعت ،لائیو سٹا ک، سول ڈیفنس ودیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجو دتھے۔اس موقع پر سی ای اوہیلتھ ڈاکٹر سہیل اصغر نے انسداد ڈینگی کے حوالہ سے کئے گئے اقدامات بارے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا کہ اب کورونا وائرس کے ساتھ ڈینگی کو بھی سراٹھانے کا موقع نہیں دیا جائیگا۔ڈینگی کے موثر موثر سدباب کےلئے ہاٹ سپاٹس کی زیادہ سے زیادہ نشاندہی کرکے ڈینگی لارواءکو تلف کیاجائے۔انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام متعلقہ محکمہ جات ڈینگی وباءکے تدارک کیلئے کوارڈینیشن کو مزیدمضبوط بنائیں اورڈینگی لاروا تلفی کو یقینی بنانے کیلئے ٹارگٹ آپریشنزکئے جائیں۔اینٹی ڈینگی ٹیموںکباڑخانوں ‘قبرستانوں‘ ٹائر شاپس‘ پودوں کی نرسریوں اور دیگر آﺅٹ ڈور مقامات کے علاوہ ان ڈور میں پانی کی ٹینکیوں‘کیاریوں‘گملوں‘فریج کی ٹرے‘واش رومزکو تفصیلی چیک کریں، جہاں پر پانی کھڑا ہویا آلودگی ہو باقاعدگی سے سپرے کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے مزید کہا کہ انسدادڈینگی کے حوالے سے تمام محکمے اپنے فرائض ذمہ داری سے اداکریں، اپنے گھروں،دوکانوں اور دفاترکوصاف ستھرارکھنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں