50

جھنگ (محمد جاوید اعوان)ایم این اے غلام بی بی بھروانہ کی جانب شہر میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ (محمد جاوید اعوان)ایم این اے غلام بی بی بھروانہ کی جانب شہر میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
تفصیلات کے مطابق ایم این اے محترمہ غلام بی بی بھروانہ کی جانب سے اپنے حلقہ میں مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح جاری ہے بعض مقامات پر ایم این اے اپنے دست مبارک سے جبکہ دیگر مقامات پر ان کے سپورٹرز ترقیاتی کاموں کا افتتاح کر رہے ہیں اس سلسلہ میں رشید چوک میں امیدوار میئر شیخ معاذ وحید نے شیخ علی رضا ٹیپو کے ہمراہ سوئی گیس کاا فتتاح کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ اصغر سپرا،ملک شاہد،مقبول بھٹہ،حاجی دلمیر،ملک شکور،مہر اعجاز حسین خانو آنہ چیئر مین اوور سیز پاکستانی اور مانی سیال سمیت دیگر سپوٹرز بھی موجود تھے۔ اس موقع پر شیخ علی رضا ٹیپو کا کہنا تھا کہ انہیں ایم این اے کی جانب سے ہدایات ہیں کہ شہر بھر میں جہاں گیس اور بجلی میسر نہ ہے وہاں بلا امتیاز گیس و بجلی کے افتتاح کئے جائیں۔میئر امیدوارشیخ معاذ کا کہنا تھا کہ ایم این اے ایوب چوک سے رشید چوک اور رشید چوک سے لاری اڈا سمیت دیگر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ان کی تعمیر کے لئے بہت جلد خود افتتاح کریں گی۔اس موقع پر اہلیان علاقہ کی جانب سے افتتاح کر نے والے افراد پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں