25

جھنگ(محمد جاوید اعوان)شہر بھر میں پیک مصالحہ جات کے نام پر عوام کو گھٹیا چیز کھلائی جا رہی ہیں فوڈ اتھارٹی کاروائی ڈال کر اپنی پریس ریلیز جاری کردیتی ہے کنزیومر کمیٹی کا پریس ریلیز۔

جھنگ(محمد جاوید اعوان)شہر بھر میں پیک مصالحہ جات کے نام پر عوام کو گھٹیا چیز کھلائی جا رہی ہیں فوڈ اتھارٹی کاروائی ڈال کر اپنی پریس ریلیز جاری کردیتی ہے کنزیومر کمیٹی کا پریس ریلیز۔
ذرائع کے مطابق کنزیومر کمیٹی ضلع جھنگ نے اپنی پریس ریلیز میں انکشاف کیا ہے کہ ضلع بھر میں پیک چیزیں کے نام پر فوڈ اٹھارٹی کی سر پر ستی میں عوام کو ہر دو نمبر چیز فروخت کی جا رہی ہے جس میں مصالحہ جات، نمک،مرچ اور پاپڑ وغیرہ شامل ہیں جب سے فوڈ اتھارٹی نے کھانے پینے کی چیزوں کو پیک کر کے فروخت کرنے کا آرڈر جاری کیا ہے اس وقت سے دو نمبری بڑھ گئی ہے ہر غیر معمولی چیزوں کو پیک کر کے عوام کو فروخت کیا جارہا ہے فوڈ اتھارٹی صرف کاروائی ڈال رہی ہے اور پورا محکمہ مال بنا وٗ پالیسی پر عمل کر رہا ہے یہ محکمہ بھاری جرمانے کر کے حکو مت کا خزانہ کے ساتھ ساتھ اپنی جیب بھی بھر رہا ہے۔ کنزیو مر کمیٹی مطالبہ کرتی ہے کہ فوڈ اٹھارٹی کا قبلہ حکومت درست کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں