26

جھنگ (محمد جاوید اعوان)ضلع بھر میں مٹی کا تیل،ایل پی جی گیس اور کوئلہ من مانے ریٹ پر فروخت ہونے لگا۔ غیر قانونی ایجنسیاں کام کر رہی ہیں لیکن ذمہ دار محکمے اپنا حصہ وصول کرکے خاموش تماشائی بن گئے ہیں

جھنگ (محمد جاوید اعوان)ضلع بھر میں مٹی کا تیل،ایل پی جی گیس اور کوئلہ من مانے ریٹ پر فروخت ہونے لگا۔ غیر قانونی ایجنسیاں کام کر رہی ہیں لیکن ذمہ دار محکمے اپنا حصہ وصول کرکے خاموش تماشائی بن گئے ہیں
ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں غیر قانونی طور پر مٹی کا تیل، پٹرول کی ایجنسیاں،ایل پی جی گیس اور کوئلہ وغیرہ فروخت ہو رہا ہے حکومت نے ان چیزوں کے لیے لائسنس کا اجراء کرنا ہوتا ہے لیکن سیاسی اور حکومتی سرپرستی میں ضلع بھر میں غیر قانونی پٹرول پمپ،مٹی کے تیل کی ایجنسی، ایل پی جی گیس کی دکانیں پر فروخت ہو رہی ہے۔ لیکن ذمہ دار محکمہ کچھ نہیں کر رہے ہیں چند ایک کاروائی کی جاتی ہے پھر دو دن بعد پیٹرول اور دیگر چیزیں کی فروخت ہوناشروع ہو جاتی ہے عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ان خطرناک چیزوں کی غیرقانونی فروخت کو روکا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں