27

جھنگ(محمد جاوید اعوان)سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے دفتر کے ٹی ایس آئی نے کرپشن کرنے کا نیا طریقہ تلاش کرلیا رضاکاروں اور پرائیویٹ ٹاوٹوں کے ذریعے شہر بھر کے بائی پاسز پر ٹریفک چیک کرنے کے بہانے گاڑی روک روک کر ڈرائیوروں سے مال کمانا شروع کر رکھا ہے یہ سب کچھ سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کی سرپرستی میں ہو رہا ھے

ذرائع کے مطابق سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے دفتر میں ایک پوسٹ ھے ٹی ایس آئی جو ٹریفک پولیس کا ملازم ہوتا ہے یہ چند رضاکاروں اور پرائیویٹ آدمیوں کے ساتھ ہائی ویز پر ٹریفک چالان کرتے ہیں اور کاغذات چیک کرنے کے نام پر ڈرائیوروں سے مال جمع کرتے ہیں یہ چالان بہت کم کرتے ہیں لیکن اوپر کا مال زیادہ کماتے ہیں زیادہ تر لنک روڈز بائی پاسز پر ناکے لگا کر یہ کام کر رہے ہیں یہ سب کچھ سیکرٹری ڈسٹرکٹ آر ٹی اے جھنگ کی اشیر باد سے ہو رہا ہے عوامی حلقوں نے آئی جی پولیس اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ٹی ایس آئی کی لوٹ مار سے عوام کو بچانے کے لیے فوری اقدامات کریں اور ان کے ساتھ جانے والے پرائیویٹ افراد کے خلاف انکوائری کر کے حقائق سامنے لائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں