46

جھنگ(محمد جاوید اعوان)قائد جمہوریت محترمہ کلثوم نواز کی تیسری برسی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ان کے مشن کو آگے بڑھانے کے لئےبھرپور جدوجہد کی جائے گی۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ(محمد جاوید اعوان)قائد جمہوریت محترمہ کلثوم نواز کی تیسری برسی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ان کے مشن کو آگے بڑھانے کے لئےبھرپور جدوجہد کی جائے گی۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ نون خواتین ونگ کی ضلعی صدر محترمہ عابدہ بشیر نے النورکالونی گوجرہ روڈ جھنگ بیبو مائی ضلعی نائب صدر کی رہائش گاہ پر منعقدہ خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا ان شاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب عوام کی دوبارہ حکومت قائم ہوگی۔انہوں نے کہا کہ میری بہنیں گلی گلی میں پہنچ کر کر محترمہ مریم نواز کا پیغام پہنچائیں۔اس وقت مہنگائی نےغریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ہر چیز کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔خرید قوت مزدور کی پہنچ سے باہر ہے۔اس موقع پر سینئر نائب صدر خواتین ونگ جھنگ محترمہ رضیہ راؤ صاحبہ بھی موجود تھیں۔بعد ازاں مرحومہ کی روح کو ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی گئی اور قید مسلم لیگ نون میاں نواز شریف کی درازی عمر کے لیے دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں