64

ریاض( کامران ملک) پاکستان تحریک انصاف دامام ریجن نے 6ستمبر کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں پاکستانی افواج کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا

ریاض( کامران ملک) پاکستان تحریک انصاف دامام ریجن نے 6ستمبر کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں پاکستانی افواج کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب نزاکت گجر کا کہنا تھا 6 ستمبر کا دن پاکستانی قوم کے لئے ایک فخر کا دن یے جس دن پاکستانی فوج نے دشمن کے نا پاک عزائم کو ناکام بنایا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکٹری لیبر افئیر سردار طلعت محمود نے پاکستانی افواج کی لازوال قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ ہماری پاک فوج میں جو جرات اور ہمت ہے دنیا کی کسی بھی ملک کی افواج میں نہیں ہے جس ہمت اور حوصلہ سے پاک فوج نے 1965 میں دشمن کو پسپا کیا اس کی مثال نہیں ملتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کے یوتھ سیکٹری گل زیب کیانی کا کہنا تھا 6ستمبر کا دن ہمارے لیے فخر کا دن یے جس دن ہماری پاک فوج نے ہمت اور طاقت سے اپنے ملک کا دفاع کیا پاکستان تحریک انصاف دامام ریجن کے صدر راجہ فریاد نے اپنے خطاب میں کہا ہم ایک اسی قوم سے تعلق رکھنے والے ہیں جس نے ہمیشہ جرات اور جذبہ ایمانی سے اپنے پاکستان کا دفاع کیا تقریب میں بچوں نے ملی نغمے پیش کیئے اور پاکستان سے محبت کا اظہار کیا دیگر خطاب کرنے والوں میں فضل ستی نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان ان شاءاللہ رہتی دنیا تک قائم رھے گا ہمیں فخر کرنا چاہیے کے ہمارے پاس پاک فوج کے بہادر جانباز ہیں دیگر خطاب کرنے والوں میں عالم شیر خان نیازی نے بھی پاکستانی افواج کی لازوال قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا پاکستان لا الہ الا اللہ کئ بنیاد پر بنا پاکستان کو کوئی بھی دشمن میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا تقریب کے آخر میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں