29

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے تحصیل میونسپل کارپوریشن آفس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سی او میونسپل کارپوریشن اعظم خان اور سی ای اوایجوکیشن نسیم احمد زاہد بھی موجودتھے۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

انہوں نے تحصیل میونسپل کارپوریشن کی مشینری کی ورکنگ کا جائزہ لیا اور شہر میں جاری صفائی آپریشن بارے گفتگو کی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے ہدایت کی کہ تحصیل میونسپل کارپوریشن کی تما م مشینری کو ورکنگ حالت میں رکھا جائے۔صفائی کے حوالہ سے موصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ اولین ترجیح ہونی چاہیے، شہر میں صفائی کی صورتحال کے حوالہ سے روزانہ کی بنیادوں پرباقاعدگی سے پراگرس رپورٹ پیش کی جائے جبکہ صفائی عملہ کی مانیٹرنگ کے نظام کو بھی مزید موثر اور فعال بنایا جائے۔انہوںنے کہا کہ جھنگ کو صفائی کے لحاظ سے مثالی بنانے کےلئے تمام میسر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔شہر کی ترقی اور خوشحالی کے مشن کو قومی جذبہ کے تحت جاری رکھا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے صفائی آپریشن کی نگرانی وچیکنگ کے حوالہ سے انتظامی افسران کو صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید موثراور فعال بنانے کے احکامات بھی جاری کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں